• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرلیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گزشتہ برس اگست سے اس کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

پنجاب پولیس کے آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے حال ہی میں لارنس بشنوئی کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا اور اس کے ریمانڈ میں 27 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔  

پولیس آفیسر نے بتایا کہ قتل کو انجام دینے کا منصوبہ گزشتہ برس اگست سے بنایا جا رہا تھا، ہماری معلومات کے مطابق رواں سال جنوری میں بھی شوٹرز کا ایک مختلف گروپ موسے والا کو قتل کرنے آیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فتح آباد پیٹرول پمپ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے، ہم نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے،  ہم نے اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پوری سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سدھو موسے والا کے قتل کے ایک دن بعد لارنس بشنوئی نے اپنے وکیل کے ذریعے سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

سدھو موسے والا کے بعد سلمان خان کی باری؟ 



انٹرٹینمنٹ سے مزید