• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یویو ہنی سنگھ کی گلوکار الفاز پر حملہ کرنے والوں کو دھمکی

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

بھارتی معروف گلوکار یویو ہنی سنگھ نے پنجابی گلوکار الفاز پر حملہ کرنے والوں کو دھمکی دے ڈالی۔

یو یو ہنی سنگھ نے پنجابی گلوکار الفاز کی ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، اس تصویر میں گلوکار الفاز سنگھ کو اسپتال میں زیرِ علاج دیکھا جا سکتا ہے۔

یویو ہنی سنگھ کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ جس نے بھی کل رات میرے بھائی الفاز سنگھ پر یہ حملہ کروایا، میں اُنہیں چھوڑوں گا نہیں، میری یہ بات یاد رکھنا۔

یویو ہنی سنگھ نے مداحوں سے گلوکار الفاز سنگھ کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب آج صبح ہنی سنگھ نے گلوکار الفاز سنگھ پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مزید لکھا کہ الفاز اب خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے اپنی ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں الفاز سنگھ سے ملنے اسپتال پہنچا ہوں، وہ تاحال آئی سی یو میں ہے، پلیز اس کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز الفاز سنگھ اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک ڈھابے سے باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران ایک نامعلوم شخص کی جانب سے  گلوکار کو ٹیمپو کے ذریعے زور دار ٹکر کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹیمپو کی ٹکر کے نتیجے میں گلوکار کے سر، بازو اور ٹانگوں پر کئی زخم آئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید