• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں اشرف کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

ہمایوں اشرف، فائل فوٹو
ہمایوں اشرف، فائل فوٹو 

معروف پاکستانی اداکار ہمایوں اشرف نے شوبز انڈسٹری کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے منفی عناصر کے بارے میں بات کی اور یہ بتایا کے وہ کس طرح اپنے کیریئر کے دوران ایسے عناصر کا شکار ہوئے۔

اداکار کے مطابق، شوبز انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتا نظر آتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں خود انڈسٹری میں ہونے والی سازشوں کا شکار ہوا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہاں کوئی بھی آپ کا دوست نہیں ہے، اگر کوئی آپ کے ساتھ اچھا سلوک کر رہا ہے تو اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی‘۔ 

ہمایوں اشرف نے کہا کہ’ایسا شخص شاید آپ سے کوئی احسان لینا چاہتا ہو یا آپ کو استعمال کرنا چاہتا ہو اور جب اس کا مقصد پورا ہوجاتا ہے تو وہ آپ کو چھوڑ دے گا‘۔

واضح رہے کہ اداکار ہمایوں اشرف کی طویل عرصے اسکرین سے دور رہنے کے بعد ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی ہوئی جوکہ بہت مقبول ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید