• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخنث افراد کے حقوق کے تحفظ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

جمعیت علماء اسلام کے سینیٹرز  نے مخنث افراد کےحقوق کے تحفظ کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا۔

مولانا عبدالغفورحیدری، عطاالرحمان، مولوی فیض محمد اور کامران مرتضیٰ نے ایوان میں بل پیش کیا۔

بل میں کہا گیا کہ انٹرسیکس شناخت سے مراد جسمانی، جنسی خد و خال یا پیدائشی ابہام ہو، جنس پر تنازع ہونے پر نوٹیفائی کردہ میڈیکل بورڈ شخص کی جنس کا تعین کرے گا۔

 جے یو آئی کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا کہ انٹرسیکس شخص کو ڈاکٹرز کی رپورٹ پر رجسٹر ہونے کا حق حاصل ہوگا، انٹرسیکس شخص کو میڈیکل رپورٹ پر شناختی کارڈ، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا حق ہوگا۔

 بل میں مزید کہا گیا کہ انٹرسیکس شخص کو ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ کے لیے رجسٹر کرنے کا حق ہوگا، انٹرسیکس شخص سے تعلمیی ادارے، ملازمت میں امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، انٹرسیکس مرد کا وراثت میں مرد اور انٹرسیکس عورت کا خاتون کے برابر حصہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید