• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کابینہ کی احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل کی منظوری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کی کابینہ نے احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران معاونِ خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ اس قانون کے تحت ریڑھی بانوں کو تحفظ فراہم کیا جائےگا۔

شفیع جان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں1 لاکھ 40 ہزار ریڑھی بان ہیں، جن کی رجسٹریشن کی جائے گی، یہ 130 ارب روپے کا کاروبار کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے اور دیگر محکمے ریڑھی بانوں کوتنگ کرتے تھے، اب ایسا نہیں ہو گا، اب تمام ریڑھی بانوں کے لیے ایک جگہ مختص کی جائے گی۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سی ٹی ڈی کے لیے 17 ارب اور اسپیشل برانچ کے لیے 14 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پیمنٹ بل کا نظام لا رہے ہیں، پیپر لیس نظام جون 2026ء میں مکمل ہو گا، اسموگ کے خاتمے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ ہمیں وفاق کی طرف سے این ایف سی کا حصہ نہیں ملا، جو لوگ کے پی میں گورنر راج کی باتیں کرتے ہیں، وہ ذرا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ دیکھ لیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہری پور الیکشن سے متعلق وزیرِ اعلیٰ نے پارٹی کو تحقیقات کی ہدایت کر دی۔

قومی خبریں سے مزید