نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان اور بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹف ٹیمیں قرار دے دیا۔
کین ولیمسن اور مچل سینٹنر اس ماہ شروع ہونے والی نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش سہہ ملکی سیریز کے منتظر ہیں۔
کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی دو اچھی ٹیموں پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ورلڈ کپ سے قبل مقابلے کی کرکٹ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سہہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد وارم اپ میچز بھی ہیں، ہمیں میگا ایونٹ سے قبل اس سے بڑی مدد ملے گی۔
نیوزی لینڈ کے بولنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ہمیں ان کے خلاف کھیل کر مومنٹم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
مچل سینٹنر نے مزید کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں اچھے کھلاڑی شامل ہیں، ہر شعبے پر توجہ دی ہے۔
نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 7 سے 14 اکتوبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔