• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز شریف آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ذیشان ملک کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد مریم نواز کا بیرون ملک جانے امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید