پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سائفر پر عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، ان کے لانگ مارچ کو کیسے ہینڈل کرنا ہے اس کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی قسم کی غلط روایات نہیں ڈالنا چاہتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ توشہ خانہ سے ہار لینے کا الزام آج تک ثابت نہیں ہو سکا، اپوزیشن جب کہے حکومت گھر چلی جائے یہ ممکن نہیں۔
یوسف گیلانی نے مزید کہا کہ این اے 157 میں علی موسیٰ بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ ملک اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، ایسے میں وقت سے پہلے الیکشن کا مطالبہ درست نہیں۔
اس سے قبل آج وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے پر حکمت عملی کوحتمی شکل دی گئی۔