• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، رانا ثناءاللّٰہ نے حکمتِ عملی تیار کرلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خان نے حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خان کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے پر حکمت عملی کوحتمی شکل دی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرا رکھنے کا فیصلہ گیا ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر، کمانڈر رینجرز اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد عثمان یونس،  ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور سیکیورٹی ایجنسیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید