• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر 2022ء میں ملکی تجارتی خسارہ 2 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نےکہا ہے کہ ستمبر 2022ء میں ملکی تجارتی خسارہ 2 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر میں خسارہ گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 31 فیصد کم رہا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق ستمبر 2022ء میں ملکی درآمدات 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ ملکی برآمدات 2 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا تجارتی خسارہ 9 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔

ایس بی پی کے مطابق 3 مہینوں میں ملکی برآمدات 2 فیصد اضافے سے 7 ارب 12 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ ملکی درآمدات 13 فیصد کم ہوکر 16 ارب 33 کروڑ ڈالر ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید