• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات کی کامیابی کا اعلان وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کیا گیا، مذاکرات کی کامیابی پر کسانوں نے جشن بھی منایا۔ 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ بھی کسان اتحاد کے دھرنے میں پہنچے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مسائل صرف ان کے ہی نہیں ہمارے ذاتی مسائل ہیں، درخواست ہے کسانوں کی ٹیم کے سوا دیگر اب اپنے گھروں کو واپس جائیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی کل سے کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسانوں کے تمام مسائل کو حل کریں گے۔ کسان ہماری ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم اس ملک کو ترقی دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے کسانوں نے ماضی میں بھی محنت سے کام کیا اور آئندہ بھی مزید محنت سے کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز کے حوالے سے کسانوں کے مطالبے کو تسلیم کرلیا ہے، موجودہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا بھی مطالبہ منظور کرلیا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید