موسمی خرابی کے باعث لاہور کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے نتیجے میں 6 پروازوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر رات 2 سے صبح 6 بجے تک حدِ نگاہ محدود رہی۔ لاہور ایئرپورٹ کی رات 2 سے صبح 6 بجے تک کی 6 پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔
جدہ اور دمام کی لاہور کے لیے دو، دو پروازوں نے اسلام آباد میں لینڈ کیا۔
اس طرح کویت اور استنبول سے لاہور کی ایک ایک پرواز بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر منتقل کی گئی۔
6 غیر ملکی پروازوں کے کئی سو مسافر اسلام آباد سے لاہور روانگی کے منتظر ہیں۔
لاہور آمد اور روانگی کی آج دن بھر کی 52 پروازوں میں 1 سے لے کر 21 گھنٹوں کی تک کی تاخیر ہے۔