چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حکومت مخالف تحریک کےلیے حلف پر سوشل میڈیا پردلچسپ ردعمل آیا ہے۔
آج پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں عمران خان نے پارٹی کارکنوں اور قائدین سے حکومت مخالف تحریک لےلیے حلف لیا۔
اس کی تصویرکو کئی سوشل میڈیا صارفین نے عمران نیازی یا عمران نازی کے عنوان شیئر کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کے حلف لینے کے کو اپنے اپنے انداز سے دیکھا۔
کچھ صارفین نےاس پر گفتگو کی اور کہا کہ عمران خان نیازی کے حلف نے ہٹلر کی یاد دلادی۔
سوشل میڈیا صارفین میں سے کسی نے عمران خان کے انداز کو نیازی سیلوٹ تو کسی نے نازی سیلوٹ کا نام دیا۔