چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کےلیے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھایا۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کےلیے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔
تقریب میں سابق گورنر شاہ فرمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا۔