افغانستان کے شہر کابل میں 2 بازاروں میں آگ لگ گئی.
افغان میڈیا کے مطابق کوٹ سانگی میں مارکیٹ میں لگی آگ قریب دوسری مارکیٹ تک پھیل گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایرانی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی قیمت فرانس، برطانیہ اور جرمنی کو بھی ادا کرنی ہوگی۔
امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ قطر ابھی اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ وہ اتحادیوں سے کیا مطالبہ کرے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں برج النور ٹاور کو زمین بوس ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایک کار شوروم سے خاتون کے گھر والوں نے 27 لاکھ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدی، مگر کچھ ہی دیر بعد شوروم میں ایک حادثہ پیش آیا، جس کی وجہ سے وہ گاڑی پہلی منزل سے شیشے توڑتے ہوئے نیچے گرنے کے بعد الٹ گئی۔
جہانگیر نگر یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، کل 25 مرکزی عہدوں میں سے 20 نشستیں اس پینل کے حصے میں آئیں۔
بھارتی خاتون نے لکھا کہ یہاں میں نے سر جھکائے بغیر، پُراعتماد اور محفوظ محسوس کیا، جو اپنے ملک میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
اسرائیلی فوج نے آج غزہ میں فضائی حملوں کے ذریعے 2 اقوام متحدہ کے اسکولوں کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے، جس میں کم ازکم 23 افراد شہید ہوگئے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی طیارے نے دو 500 پاؤنڈ وزنی بم گرائے جس سے اسکول عمارتیں اور قریبی مکانات تباہ ہوئے۔
روس اور اس کے اتحادی بیلا روس نے نیٹو کے دروازے پر مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر دیں۔
ڈیموکریٹک رپبلک کانگو میں کشتیوں کے ڈوبنے کے 2 مختلف حادثات میں 193 افراد ہلاک ہوگئے۔
جرمن ایئر لائن پائلٹس یونین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پروازوں کی زیادتی کی وجہ سے دوران پرواز سوتے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فورسز نے عارضی پناہ گاہ پر حملہ کر کے 12فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
مدینہ منورہ کے رہائشی اور زائرین اس وقت حیران رہ گئے جب مسجد نبوی کے آسمان پر شعلے دکھائی دیئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔