• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز لندن جاکر ویڈیو ریلیز کریں گی، شہباز گل کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کچھ ویڈیوز ہیں جو مریم نواز لندن جا کر ریلیز کریں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری ماں کو پیرنی کہتے ہیں، جادوگرنی کہتے ہیں، کیا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ملک کی بیٹی نہیں ہیں؟

شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ روز مریم نواز نے بار بار عورت کارڈ استعمال کیا، مسلم لیگ (ن) بار بار عورت کارڈ استعمال کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور جمائما خان کی کردار کشی کی جاتی رہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قانون کسی فرد واحد کے لیے تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید