• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سپلائی میں کمی: برطانیہ میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خدشہ

برطانیہ میں اس برس موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے لندن سے ملنے والی اطلاع کے مطابق نیشنل گرڈ نے 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند کرنے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

نیشنل گرڈ کے مطابق گیس سپلائی انتہائی کم ہوئی تو 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاسکتی ہے۔ نیشنل گرڈ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی صبح اور شام کے“پیک ٹائمز” میں بند کی جائےگی، صارفین کو آگاہ کیاجائے گا۔ 

نیشنل گرڈ کے مطابق توقع ہے کہ گھریلو صارفین کی بجلی بند کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ بجلی پیدا کرنے کے لئے گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق گیس سے چلنے والے پاور اسٹیشن ملک کی 40 فیصد سے زائد بجلی پیدا کرتے ہیں۔ برطانیہ میں بجلی یورپ سے بھی درآمد کی جاتی ہے۔ 

نیشنل گرڈ کے مطابق یوکرین بحران نے انرجی مارکیٹ میں ہنگامی صورتحال اور اتار چڑھاؤ پیدا کر دیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس سے یورپ کو ملنے والی گیس روک دی گئی ہے۔ مختلف یورپی ممالک گیس کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید