• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: بچوں کے دیکھ بھال مرکز میں فائرنگ، ہلاکتیں 38 ہوگئیں

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل ہیں۔

بنکاک سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ڈے کیئر سینٹر میں فائرنگ کی اور لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملہ آور نے کچھ دیر بعد اپنی بیوی اور بچے کو بھی مار کر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق حملہ آور پولیس کا سابق اہلکار تھا، جبکہ حملے کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا۔

پولیس نے مزید کہا کہ حملہ آور پر نشہ کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا اور اسے ایک سال پہلے پولیس کی نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید