• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک پلس کے تحت روس سعودی تعاون زور پکڑنے لگا

ویانا (اے ایف پی) امریکا کو نظرانداز اور تیل کی پیداوار میں کمی کرکے تیل پیدا کرنے والی پیٹرو ریاستوں کے گروپ اوپیک پلس میں سعودی عرب نے جوعام طور پر امریکا کا حامی گردانا جاتا ہے نے روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ تاہم خلیجی ممالک کا کہنا ہے کہ گروپ کے سیاسی مقاصد نہیں، یہ تکنیکی تنظیم ہے۔ اوپیک پلس گروپ کا ارتقاء 2016ء کے اواخر میں ہوا جب روس سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے 18؍ ممالک کے گروپ میں شامل ہوا۔ تاکہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جاسکے۔ خام تیل کی 60؍ فیصد برآمدات مذکورہ ممالک سے ہوتی ہےجس کی وجہ سے وہ خام تیل کی منڈیوں پر بخوبی اثرانداز ہوتے ہیں وہ باہمی تعاون سے ہی عالمی منڈیوں میں پیداواری اہداف مقرر کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید