عمانی وزیر خارجہ بدر البدیسی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی خارجہ پالیسی کا کنٹرول کھو چکا ہے، اسرائیل نے ٹرمپ کو جنگ میں پھنسا دیا۔
امریکی اخبار میں لکھے اپنے مضمون میں بدر البدیسی نے کہا کہ ایران جنگ تباہ کن اور اندازے لگانے کی بڑی غلطی ہے، حوصلہ افزا بات چیت کے چند گھنٹوں بعد ہمیں حیرت نہیں جھٹکا لگا، کیونکہ امریکا اور ایران امن کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 9 ماہ میں دوسری مرتبہ امریکا اور ایران، ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے تھے۔
ا نہوں نے تحریر کیا کہ تاہم 28 فروری کو تازہ اور سب سے اہم مذاکرات کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے فوجی حملے نے اس ممکنہ امن کو شدید دھچکا پہنچایا۔