ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا، فائنل میں آرمی کو 29 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست ہوگئی۔
ایونٹ کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے انعامات تقسیم کیے۔
اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل واپڈا اور آرمی کے درمیان تھا، جس میں واپڈا کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔
اُنہوں نے حریف کو 29-49 کے اسکور سے ہرایا، فاتح ٹیم کی سحرش نواز نے 14 اور سدرہ حاکم نے 12 پوائنٹس اسکور کیے۔
اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں اسلام آباد بلیوز نے کراچی کو مات دی، چیمپئن شپ کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے انعامات تقسیم کیے۔