نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبان ٹیم کے خلاف آج ہونے والے میچ سے پاکستان کے 3 اہم بولرز باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق آج کے میچ کے لیے نسیم شاہ، محمد حسنین اور عثمان قادر دستیاب نہیں ہیں۔
عثمان قادر انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زخمی ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتوں کے لیے آرام کا کہا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد حسنین اور نسیم شاہ وائرل بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم آج دوسرا میچ میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔