• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللّٰہ کی پرچھائی کو بھی ہاتھ نہیں لگا سکتے، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری  نے رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی پرچھائی کو بھی ہاتھ نہیں لگا سکتے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیٹا اپنی خیر منائیں، لیکن رونا نہیں اور گھبرانا تو بالکل ہی نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی پرچھائی کو بھی ہاتھ نہیں لگا سکتے، میرا چیلنج ہے، صبح صبح نصیحت بھی ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید