ایران کے ڈینش سفیر کو طلب کرکے کوپن ہیگن میں اپنے سفارتخانے پر ہونے والے چاقو حملے پر احتجاج کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سرکاری میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ حملے میں ایرانی سفیر کو بھی دھمکی دی گئی۔
ڈینش پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی سفارتخانے میں چاقو سمیت داخل ہونے والے 32 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سفارتخانے کی عمارت میں داخل ہونے والے ایرانی شہری کو سیکیورٹی عملے کی طرف سے روکا گیا تھا۔
دوسری طرف ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چاقو بردار ملزم نے ڈنمارک میں تعینات ایران کے سفیر افسانے نادی پور کو دھمکی دی، ایک ملازم کو زخمی کیا جبکہ سفارتخانے کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
ڈینش پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے توڑ پھوڑ کرنے، تشدد کرنے اور سفارتی حیثیت رکھنے والے افراد کے خلاف جرم کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔