وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد آئے، اسے پتا چل جائے گا اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان دھرنا دینے سے پہلے ہی جیل میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ بات بھول جائے کہ اسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی سلامتی میں سب سے اہم کردار افواج پاکستان کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں تمام اداروں کے کردار کا تعین کر دیا گیا ہے، کسی سیاسی جماعت کو حق نہیں کہ ایسا عمل کرے جس سے ریاست کو نقصان پہنچے۔