• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، رمضان المبارک میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے ماسٹر سیکورٹی پلان تیار

سکھر( بیورو رپورٹ) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ماسٹر سیکورٹی پلان تیار کر کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، شہر سمیت ضلع کے تمام علاقوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور انہیں مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے، پولیس رمضان المبارک کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہرممکن اقدامات کرے گی۔ رمضان المبارک میں کسی کو بھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت قانون شکنی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو مکمل یقینی بنایا جائے گا۔  مشتبہ گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا،اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔  رمضان المبارک کے موقع پر سکھر سمیت گردونواح کے علاقوں میں امن وامان کی فضاء کو بحال رکھنے کے لئے مساجد، امام بارگاہوں ،تراویح کے اجتماعات سمیت کاروباری مراکز، اہم چوراہوں ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپ سمیت دیگر پبلک مقامات پر پولیس کے جوان تعینات کئے جائیںگئے ۔تمام علاقوں میں پولیس کے جوانوں کے گشت کے ساتھ ساتھ سادہ لباس پولیس اہلکار بھی رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے میں مختلف مقامات پر اپنی خدما ت سرانجام دیں گے۔ ایس ایس پی سکھر نے تمام تھانہ انچارجز اور پولیس افسران کو ہدایات دی ہیں کہ ضلع کے تمام علاقوں میں جرائم کی روک تھام  اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔جو پولیس افسر تھانہ انچارج یا اہلکار فرائض میں غفلت برتے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین