• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرتِ طیبہ ﷺ پوری انسانیت کیلئے مکمل رہنمائی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سیرتِ طیبہ ﷺ پوری انسانیت کے لیے مکمل رہنمائی ہے۔

یہ بات جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن نے بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کائنات کے خالق اللّٰہ تعالیٰ ہیں اور کائنات کی وجۂ تخلیق رحمت اللعالمین ﷺ ہیں۔

آج جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ منایا جا رہا ہے

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں محبوبِ خدا حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا دن آج انتہائی عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

چھوٹے بڑے شہروں میں آج جلوس نکالے جا رہے ہیں، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ شب شہر شہر گلی گلی چراغاں کیا گیا، مسجدوں، گھروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، نعتوں کی محفلیں منعقد کی گئیں۔

رات بھر درود و سلام کی صدائیں ہر سو گونجتی رہیں، لنگر، آبِ زم زم اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید