• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل بخش میموریل نے فٹ بال ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لعل بخش میموریل نے آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ  جیت لیا۔  فائنل میں لعل بخش میموریل نے پینلٹی ککس پر معمار اسپورٹس کو  5-4سے شکست دی۔ فائنل کے مہمان خصوصی کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسپورٹس آفیسر نعیم شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ویسٹ کے سیکرٹری رحیم بخش بلوچ، مراد بخش بلوچ، عیسیٰ خان ساجدی، بشیر احمد، عامر کے پی ٹی، رحمت اللہ ،فیض داد محمد ،محمد حسین ،غلام نبی ماما، عبدالستار چنہ، ماسٹر نذیر احمد بلوچ، محمد اقبال اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین