پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیراعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور وزارت میں تم ریکارڈنگز کو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کا تو کام ہی یہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ تمہیں اصل تکلیف یہ ہے کہ تمہیں نا اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نا تمہارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی آؤٹ اسٹینڈنگ ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے، جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں ان کو سب پتہ ہوتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمہارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمہارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمہاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔