حکومت پنجاب نے دوران قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی 2200 سے زائد افراد سے ملاقاتوں پر جیل افسر کے خلاف انکوائری کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ نواز شریف نے دوران قید 2200 سے زائد افراد سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی یہ ملاقاتیں ایک سال کے عرصے میں ہوئیں، ہم اس وقت کے جیل افسر کے خلاف انکوائری کریں گے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے استفسار کیا کہ کیا غریب آدمی جیل میں اتنی ملاقاتیں کر سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ قانون جو امیر اور غریب کے لیے مختلف ہے، دراصل نواز شریف کو جیل میں تمام سہولیات میسر تھیں۔