پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق صحافیوں کو جواب دے دیا۔
لندن میں حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف سے ہونے والی علیم خان اور عون چوہدری کی ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔
ملاقات کے بعد صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی۔
مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ کیا پنجاب حکومت تبدیل ہونے جارہی ہے ، جس پر انہوں نے کہا کہ تمام باتیں ابھی بتا دوں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔