سوشل میڈیا پر نسلی تعصبانہ پوسٹ پر انگلش کرکٹ بورڈ نے 5 سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی سرزنش کی ہے۔
ماضی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے پانچوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
یارکشائر کے عظیم رفیق 2011 میں سوشل میڈیا پر نسلی امتیاز پر مبنی جملے لکھنے پر معافی مانگ چکے ہیں، جبکہ اینڈریو گیل کو یارکشائر کاؤنٹی نے 2010 میں سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا تھا۔
انگلینڈ کے بیٹر ڈینی ویاٹ، سمرسٹ کے جیک بروکس اور برمنگھم فینکس کے ایوجونز کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔