حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل رکشہ کو ٹکر مارتے ہوئے ٹھیلے پر چڑھ گئی، برگر فروش جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کےمطابق پولیس موبائل میں ڈرائیور اور ایک خاتون نشے کی حالت میں موجود تھے۔
موبائل سے شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں، دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کےمطابق موبائل حیدرآباد پولیس کی نہیں ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ورثاء کی مدعیت میں مقدمے کے اندراج اور تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔