• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ایشیا کپ، پاکستان، بھارت، سری لنکا نے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان،بھارت،سری لنکا نے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میزبان بنگلہ دیش ، منگل کومتحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی چوتھی ٹیم بن سکتی ہے۔سلہٹ میں پیر کو بھارت نے تھائی لینڈ کو 9وکٹ سے شکست دی۔سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف تین رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 71رنز سے شکست دے دی۔پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے تعاقب میں یو اے ای ویمن ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 74 رنز بنا سکی۔پاکستان نے5وکٹ پر 145رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ منیبہ علی 43 اور ندا ڈار نے 25 رنز بنائے تھے۔عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید