بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں خواتین کی ساڑھی میں کبڈی کھیلنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں خواتین کو دو ٹیموں میں کبڈی کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں شرکا اپنی ٹیموں کی سپورٹ کے لیے بھی موجود تھے اور خواتین کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا اور ساڑھی میں کبڈی کھیلنے کو ایک نیاز انداز قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔