• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت اس قتل کا ذمہ دار ہے‘: مشعال ملک کا الطاف احمد شاہ کے انتقال پر ردِعمل

مشعال ملک، فائل فوٹو
مشعال ملک، فائل فوٹو 

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے الطاف احمد شاہ کے انتقال کی خبرسننے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر الطاف احمد شاہ کے انتقال کی وجہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ روّیے کو ٹہرایا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’حریت رہنما سید علی گیلانی کے داماد، الطاف احمد شاہ کا انتقال ہوگیا جو کہ تہاڑ جیل میں 5 سال سے قید تھے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ کینسر کے ایسے مریض تھے جن کے علاج سے انکار کیا گیا اور اس وقت اسپتال میں منتقل کیا گیا جب کینسر سے ان کے جسم کے اہم اعضاء خراب ہونا شروع ہوگئے‘۔

 مشعال ملک نے لکھا کہ’ اس قتل کا ذمہ دار بھارت ہے!‘

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں الطاف احمد شاہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’بھارت میں کشمیری قیدیوں کا کوئی بھی ساتھ نہیں دیتا‘۔

واضح رہے کہ سری نگر کے علاقے صورہ کے رہائشی حریت رہنما کو 25 جولائی 2017ء کو 6 دیگر افراد کے ساتھ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے زیر تفتیش دہشت گردی کے لیے فنڈنگ ​​کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے ہی وہ دہلی کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں قید تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید