• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان —فائل فوٹو
عمران خان —فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج تخت بھائی میں ہونے والے جلسے سے متعلق عوام اور کارکنوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

عوام و کارکنوں کے نام جاری کیے گئے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کوجس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شاء اللّٰہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید