• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوباما اور مشل اوباما کا ایرانی خواتین کیلئے خصوصی پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور خاتونِ اوّل مشل اوباما نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

باراک اوباما اور مشل اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کی خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے ایرانی خواتین کو اپنا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ’لڑکیوں کے اس عالمی دن پر، ہم ان بہادر ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی آواز سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ ایک طاقتور پیغام دے رہی ہیں کہ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے‘۔

اُنہوں نےایرانی خواتین کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ’یقیناً آنے والےدن مشکل ہیں، اور ہمارے دل ان لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے ایران میں اپنے پیاروں کو المناک واقعات میں کھو دیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل بالآخر ایران کی نوجوان خواتین اور لڑکیوں کا ہوگا جو خاموش رہنے سے انکار کر رہی ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ درحقیقت ہمت ماضی سے جُڑے رہنے سے نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرنے سے حاصل ہوتی ہے‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید