وزیراعظم شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدے سے بریت کا یہ دن دکھایا۔
ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حق ذات نے پھر فضل فرمایا سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس پر اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، بد ترین چیرہ دستیوں کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سُرخرو ہوئے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود سُرخرو ہوئے۔