وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز حسن اعوان نے31 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا، جس میں بریت کی وجوہات تحریر ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ملی۔
تحریری فیصلے کے مطابق باپ بیٹے کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرائل کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا ملنے کا کوئی امکان بھی موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم اور شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہو گئے تھے۔
لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا تھا۔