سپریم کورٹ نے نیب کیس میں حمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے پہلے اطلاع دینے کے عدالتی حکم کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل ہونے کے باعث اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے10 روز پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔