• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا سرد خانے میں لاش رکھوانے کے بعد کوئی عمل دخل باقی نہیں رہتا، سی پی او

ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کے واقعے پر پولیس حکام کا رد عمل بھی سامنے آ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کا سرد خانے میں لاش رکھوانے کے بعد کوئی عمل دخل باقی نہیں رہتا۔

سی پی او خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ لاوارث لاشوں کی تدفین نشتر اسپتال انتظامیہ کا کام ہے، دفعہ  174 کی کارروائی کے بعد لاوارث لاش نشتر کے سرد خانے میں رکھی جاتی ہے.

سی پی او کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق لاوارث لاشیں اسپتال میں رکھوانے کی پولیس پابند ہے، لاشوں کو کتنا عرصہ رکھنا اور ان کا کیا کرنا ہے یہ اسپتال انتظامیہ کا کام ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اگر وارث آ جائے تو قانونی کارروائی  کے بعد اسپتال انتظامیہ لاش حوالےکر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے نوٹس لیتے ہوئے ذمے دار عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

قومی خبریں سے مزید