• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم: لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج، پولیس

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے کمپیوٹر سے کچھ قابل اعتراض ویڈیوز ملی ہیں۔

دوسری جانب مقامی سماجی رہنما میر افضل خان کا کہنا ہے کہ علاقے کو بدنام کرنے کےلیے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

سماجی رہنما نے کہا کہ ملوث عناصر اور واقعے کو غلط رنگ دینے والوں کو سزا دی جائے۔

قومی خبریں سے مزید