فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے سے ریاست لیک ہوئی ہے۔
کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ حالات مشکل ہیں مگر ہمیں بہتری کی جانب پیش رفت کرنا ہے، ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں متفق ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔
شبر زیدی نے کہا کہ سیاسی قیادت دس سال کی معاشی پالیسی پر اتفاق کرے۔ چین، ترکیہ سمیت فری ٹریڈ پالیسی ختم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نہیں ریاست نقصان میں جا رہی ہے، ریاست موجودہ صورت حال میں آگے نہیں بڑھ سکتی۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ 1970 کی طرح ایک شفاف الیکشن ناگزیر ہے۔