• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں اسحاق ڈار سے بدتمیزی پر عمران مانی بٹ کا کرارا جواب


امریکا میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے وقت ان کے ساتھ موجود عمران مانی بٹ  نے کرارا جواب دے دیا۔

واشنگٹن ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کے ساتھ نظر آنے والے عمران مانی بٹ کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی، ایئرپورٹ پر بندے بھیجے۔

عمران مانی بٹ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات پر بھی سعودی حکام نے نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔

 یاد رہے کہ واشنگٹن ایئرپورٹ پر ایک شخص نے وزیر خزانہ سے بدتمیزی کی تھی، اسحاق ڈار کے ساتھ موجود عمران مانی بٹ نے اسی کی زبان میں جواب دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید