• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قتل کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی تشکیل

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ڈی آئی جی رخشان نذیر کرد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اسد ناصر ٹیم میں شامل ہیں۔

خاران کے مقامی حساس اداروں کے نمائندے اور کیس کا انویسٹی گیشن آفیسر بھی ٹیم میں شامل ہے، جے آئی ٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی یہ رپورٹ انسداد دہشتگردی کے جج کو پیش کرے گی۔

سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کو خاران میں گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، حملے میں ان کے ایک عزیز زخمی ہوئے تھے۔

محمد نور مسکانزئی مسجد میں نماز عشا ادا کررہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید