اسلام آباد(آئی این پی) شریف فیملی کے کیسز سے متعلق عدلیہ مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے توہین عدالت کیدرخواست دائر کردی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ 11 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے عدلیہ پر الزامات لگائے ، جو عدالتوں کو متنازع بنانے اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔