• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کا علی ظفر کے مشہور گیت پر رقص، ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو سوشل میڈیا
کولاج فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب انہوں نے اپنے 2006 میں ریلیز ہونے والے گانے سجنیاں پر بالی ووڈ کی مشہور ہیرؤین مادھوری ڈکشٹ کو رقص کرتے اور جھومتے دیکھا۔

گو کہ یہ گیت 14 برس قبل جاری ہوا لیکن حال ہی میں یہ انسٹاگرام پر دیکھا گیا اور بہت زیادہ ٹرینڈنگ کرنے والا آڈیو بن گیا۔ جس پر علی ظفر نے مادھوری کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن بھی لگایا۔ 

 1990 کے عشرے کے دوران بالی ووڈ فلموں کی صف اول کی ہیرؤین مادھوری ڈکشٹ اس ویڈیو میں سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے رقص کرتی نظر آئیں۔

علی ظفر ویڈیو کے رائٹ پینل پر بڑے پرجوش اور خوش نظر آئے۔


یاد رہے کہ علی ظفر نے 2010 کی فلم تیرے بن لادن میں کام کرکے اپنا بالی ووڈ ڈیبٹ کیا تھا، انہوں نے 2016 میں پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی لگنے سے قبل 9 بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید