• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبوی واقعے پر باقی سب بے گناہ تو شیخ رشید کا کیا قصور؟ عدالت کا سوال

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کے خلاف مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم واقعے پر درج مقدمے کے اخراج کی سماعت ہوئی۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے مقدمے کی سماعت کی۔ شیخ رشید کی جانب سے سینئر قانون دان سردار عبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ واقعے میں اگر عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور قاسم خان سوری بے گناہ ہیں تو شیخ رشید کا کیا قصور ہے؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حرمت کو جن لوگوں نے سیاسی عزائم کی بنا پر پامال کیا وہ قابل گرفت ہیں۔

عدالت نے دوران سماعت کہا کہ لگتاہے مقدمہ درج کرانے والوں نے بھی حرمت مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نہیں بلکہ سیاسی انتقام پر کیس درج کرایا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا باقی سب بے گناہ ہیں؟ صرف شیخ رشید قصور وار ہیں؟، عدالت نے آئندہ سماعت پر شیخ رشید کے خلاف مقدمےکی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

قومی خبریں سے مزید