چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ملتان میں پارٹی امیدوار کی شکست سے متعلق سوال پر بات پلٹ دی۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ملتان میں پی ٹی آئی ہار گئی، لوگوں نے موروثیت کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے سوال سننے کے بعد صحافی کو جواب نہیں دیا بلکہ بات ہی پلٹ دی اور کہا کہ پاکستان بدل گیا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری 90 کی سیاست کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ جو سیاسی شعور لوگوں میں اب آیا ہے، وہ پہلے نہیں تھا، ملک بڑی تیزی سے بدل گیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نئی قسم کی ڈیموکریسی ہے، جس کے پاس فون ہے اس کی آواز ہے، نواز شریف اور آصف زرداری پرانے زمانے کے ہیں، ان کا ٹائم ختم ہوگیا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کئی جگہ ہمیں دیوار سے بھی لگایا گیا، میں نے کوشش کی ہم کچھ ایسا نہ کریں، کب ہم نے کوئی چیز آئین کے باہر کی ہے؟ جو بھی ہوگا ذمہ دار یہ چور ہوں گے۔